قاہرہ میں چرچ میں دھماکہ ،ْ 22افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی

بم چرچ کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا ،ْحکام

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چرچ میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مصر کے وزارت صحت کے حکام نے دھماکے میں 20 ہلاکتوں اور 35 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب مصر کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق بم چرچ کی بیرونی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :