عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ،میر عبدالکریم نوشیروانی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء)مسلم لیگی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں ساتھ رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران کلی توطازئی میں علاقائی معتبرین میر عبدالکریم توطازئی،خیر جان کوچکزئی کے برادری سمیت مسلم لیگ خاران پینل میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ عوامی لیڈرہمیشہ اپنے عوام کی درمیان اور دکھ درد میں دن رات ساتھ رہتا ہے میں نئے شمولیت کرنے والے معتبرین کو پارٹی میں ویلکم کرتا ہوں میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب نوشیروانی نے ہمیشہ عملی طورپر اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ اپنے عوام کے دکھ درد اور غمی خوشی میں ساتھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام سے ہمارا صرف ووٹ کا تعلق نہیں بلکہ عوام اور علاقے سے خونی رشتہ ہے میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ میں اور میر شعیب جان نوشیروانی نے خاران شہر اور دیہی علاقوں میں بلیک ٹاپ سٹرکوں ،ابنوشی اسکیمات،بجلی فراہمی منصوبوں سمیت تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر نمایاں کام کرکے ریکارڈ ترقیاتی کام کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہر کلی میں ابنوشی اسکیمات اور بلیک ٹاپ سٹرکیں موجود ہیں جوہم نے فراہم کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور علاقے کے ترقی میں میری اولین ترجیح ہے بحیثیت ایم پی اے میرے جو وسائل اور فنڈز ہیں عوام اور علاقے پر بلا امتیازنچاور کیا ہے کاش میرے پاس زیادہ وسائل اور فنڈ ہوتا جس سے مزید علاقے میں بڑی تیزی سے اجتماعی اسکیمات دیتا انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خاران کی ترقی و خوشحالی کی خاطر ایک خصوصی ترقیاتی پیکج جاری کریں اور خاران کا دورہ کریں۔