تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاتعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،عبدالواحد کاکڑ

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتاتعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاتعلیم ہی کے زریعے ہم اپنے ملک کوخوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کرسکتے ہیںمعیاری تعلیم ہر بچے کودینا ہماری ذمہ داری ہے اساتذہ پر باری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیںان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکرٹری تعلیم عبدالواحد کاکڑڈپٹی کمشنر شیرانی محمد حیات کاکڑنے ایجوکشن آفس شیرانی میں خطاب کے موقع پر کیا انھوں نے کہا ہم سب نے مل کراپنے بچوں کو بہترین تعلیم دینے کے لئے کام کرنا ہے تعلیم سے ہم اپنے بچوں اور ملک کو بہتر مستقبل دئے سکتے ہیں صوبائی حکومت تعلیم پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے تعلیم صوبائی حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکشن لعل جان موسیٰ خیل نے تعلیمی پیش رفت اورمسائل کو حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالوحد کاکڑ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیرانی میں تعلیمی بہتری کے لئے سخت محنت اور اقدامات اُٹھا رہے ہیں انھوں نے این ٹی ایس کے تحت کامیاب اساتذہ کے آرڈز میں تاخیری شٹر لیس سکولوں ڈی او آفس کے مسائل اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری کو آگاہ کیا ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا ہم تعلیم عام کرنا چاہتے ہیں پسماندہ علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے شیرانی ایجوکشن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اُٹھائینگے اجلاس میں ڈی او ای گل الراحمن مندخیل ڈی ڈی او گل شاہ خان ڈی ڈی او فیمیل فہمیدہ یونیسف کوارڈنیٹر رازق جان ایل سی اکبر شیرانی ،محمد اشرف ،عصمت اللہ ،عبدالعزیز حریفال ،ابراہیم خلیل عبدالحنان ،جی ٹی ائے کے آرگنائزر سید علی شاہ حریفال نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :