بار اور بنچ کے باہمی تعاون سے ہی عوام کو انصاف مل سکتاہے، جسٹس جمال خان مندوخیل

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

شیرانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء)سینئرجج بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے۔کہ بار اور بینچ کے باہمی تعاون سے ہی عوام کو انصاف مل سکتاہے۔انصاف کی فراہمی امن اور معاشرتی ترقی کا زینہ ہے۔وکلاء عدالت کو مقدمات کے درست فیصلے پر پہنچنے کیلئے قانونی راہنمائی فراہم کریں۔ مقدمات کی تفتیش اورفیصلے غیرجانبدارانہ ،عوامی مسائل اور انصاف کے تقاضوںکومدنظررکھتے ہوئے کیے جائیں۔

تاکہ عوام کو بروقت انصاف مل سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانھوں نے دورہ سیشن کورٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزازمیں دی جانے والی پارٹی کے موقع پر وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سینئروکیل ایڈوکیٹ ملک زمان مندوخیل اور دیگروکلاء نے جسٹس جمال مندوخیل کا بارپہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر سیشن جج دائودخان ،سینئرسول جج رحیم دادخان خلجی، جوڈیشل مجسٹریٹ یحییٰ آصف،قاضی طارق نواز،قاضی شوری ٰ سیدسلطان شاہ،اسسٹنٹ کمشنرجمیل رند،تحصیلدارسیدمحمدمندوخیل اووکلاء بھی ان کے ہمراہ تھے۔