امن اور اتحاد کاراستہ ہی رسول کی اطاعت اور فرمانبرداری کا راستہ ہے‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ امن اور اتحاد کاراستہ ہی رسول کی اطاعت اور فرمانبرداری کا راستہ ہے۔

(جاری ہے)

عید میلاد النبی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے ہمیں فروعات سے نکل کر ایک قوم بننا ہو گا یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں عوام کے حالات دگرگوں ہیں بیروزگاری‘ تنگ دستی اور انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان کی حکومت ملک میں وسائل کی مساوی تقسیم میں ناکام ہو گئی ہے یوں لگتا ہے کہ حکومتیں صرف اشرافیہ کا تحفظ کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس جماعت میں ایک مضبوط گروپ نواز شریف کے خلاف لا تعلقی کا اعلامیہ جاری کرنے کے لئے تیاری مکمل کر رہا ہے۔