رسالپور ،صدر بازار سے نامعلوم چوروں نے سوزوکی کیری ڈبہ چوری کرلیا

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) رسالپور صدر بازار سے نامعلوم چوروں نے سوزوکی کیری ڈبہ چوری کرلیا ۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عارف ولد شہزادہ ساکن رسالپور سائیس منڈی نے تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز میں اپنی کیری ڈبہ نمبرLEA-3004رسالپور صدر بازار میں کھڑی کرکے گھر کے لئے کچھ سامان خرید رہا تھا ۔ خریداری کے بعد جب میں واپس آیا تو نامعلوم چوروں نے میری کیری ڈبہ چوری کیا ہے۔ رسالپورپولیس نے رپورٹ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی ۔