چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے سپریم کو رٹ کے جسٹس صاحبان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے سپریم کو رٹ کے جسٹس صاحبان کے اعزاز میں چیف جسٹس ہائوس جی او آر ون میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں چیف جسٹس سپریم کور ٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی ،نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس اعجاز احسن ، جسٹس ،شاہد حمید ڈار ، جسٹس مامون الرشید ، جسٹس طارق افتخار احمد ، جسٹس حبیب اللہ عامر ، جسٹس حبیب اللہ عامر ، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس کا ظم رضا شمسی ،جسٹس شاہد وحید ، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس فرخ عرفان خان ، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس محمد انوار الحق سمیت جسٹس صاحبان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔