بدین ،ْکالا جادو سیکھنے کے لیے 2 بچوں کا قتل ،ْ ملزم نے اعتراف کرلیا

دونوں افراد کافی عرصے سے جھاڑ پھونک اور جن و بھوت نکالنے کا کام کیا کرتے تھے ،ْمقامی لوگوں کی گفتگو

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بدین میں گرفتار ہونے والے ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کالا جادو سیکھنے کیلئے دو معصوم بچوں کو قتل کیا۔ٹنڈو غلام علی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم نے بتایا کہ اس نے 2 معصوم بچوں کو قتل کیا جن میں سے ایک بچے کی عمر 7 سال تھی۔ملزم سکندر باگرانی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 2 بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا ،ْملزم نے دعویٰ کیا کہ بچوں کو قتل کرنے کا منصوبہ اس کا نہیں بلکہ اس کے ماموں احسان باگرانی کا تھا جس کے پاس وہ کالا جادو سیکھنے کیلئے جاتا تھا۔

ملزم کے مطابق اس نے اپنے ماموں کے کہنے پر بچوں کو قتل کیا تاکہ وہ اسے کالے جادو کے مزید گٴْر سکھائے۔مقامی لوگوں کے مطابق دونوں افراد کافی عرصے سے جھاڑ پھونک اور جن و بھوت نکالنے کا کام کیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ سکندر کی پہلی کارروائی نہیں تھی بلکہ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے 6 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گاؤں کے قریب نصیر کینال میں پھینک دی تھی اس سلسلے میں علی حسن نامی شخص کی جانب سے 7 سال قبل پولیس تھانے میں درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر) میں کہا گیا تھا کہ اسے گوٹھ حاجی جمن کے قریب اپنے 7 سالہ بچے کی لاش ملی تھی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی نے بتایا کہ ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی کے حکم پر دھنی بخش مری پولیس تھانے میں 2 ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 302، 201 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ چھاپوں کے دوران احسان باگرانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :