ایبٹ آباد ،ْحادثے کی جگہ سے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس مل گیا

پرس سے شناختی کارڈ اور جنید جمشید کی تصویر بھی ملی ہے

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

ْایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں طیارے کے حادثے کی جگہ سے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس مل گیا ،ْ پرس سے شناختی کارڈ اور جنید جمشید کی تصویر بھی ملی ہے ۔

(جاری ہے)

چند روز قبل حویلیاں طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ پر پڑے ملبہ سے مقامی لوگوں نے جنید جمشید کی اہلیہ کا پرس حاصل کیا جس میں نیہا جنید کا شناختی کارڈ اور جنید جمشید کی تصویر درست حالت میں موجود تھی ،ْ مقامی لوگوں نے پرس ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا جس کی ڈی پی او ایبٹ آباد خرم رشید نے بھی تصدیق کی ۔

متعلقہ عنوان :