پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا ،ْبلاول بھٹو زر داری

ہمارا نظام تباہ ہوگیا ہے ،ْسب کو متحد ہو کر اسے درست کرناچاہیے ،ْ یوٹرن والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا ،ْ ٹوئٹ

اتوار 11 دسمبر 2016 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پانامالیکس نے پارلیمنٹ اور انتظامیہ سے زیادہ عدلیہ کونقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام تباہ ہوگیا ہے، سب کو متحد ہو کر اسے درست کرناچاہیے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ یوٹرن والوں کے ساتھ نہیں چل سکتا، سر چکرا جاتا ہے۔