شاہد آفریدی اور عبدالرزاق سمیت متعددپاکستانی کر کٹرز قطر کے قومی دن کے موقع پر نمائشی میچوں میں حصہ لیں گے

اتوار 11 دسمبر 2016 17:30

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور آف سپنر سعید اجمل سمیت دیگر سٹار کھلاڑی قطر کے قومی دن پر ہونے والے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچ میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

قطری منتظمین کے مطابق ٹی ٹونٹی میچ 16دسمبر جبکہ ایک روزہ مقابلہ 18دسمبر کو ایشین ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔ آفریدی ورلڈ سٹارز کے کپتان ہو ں گے جس کی کوچنگ سابق برطانوی وکٹ کیپر بلے باز پال نکسن کو سونپی گئی ہے جبکہ سابق پاکستانی اوپنر عامر سہیل ٹیم منیجر ہوں گے ۔دوسری جانب قطر سٹارز میں آل راونڈر عبدالرزاق،وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل ،دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان اور بھارتی اور سری لنکن کھلاڑی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :