ایلسٹرکک کو ٹیسٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے دو رنز درکار

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایلسٹرکک کو ٹیسٹ میں 11 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے دو رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایلسٹر کک ممبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکام رہے، اس لئے انہیں اب یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کا انتظار کرنا پڑے گا، وہ اب تک 139 میچوں میں 46.60 کی اوسط سے 10998 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 30 سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔