مقبوضہ کشمیر ،ْ بھارتی فوجیوں نے گھر میں گھس کر نو جوان کو گرفتار کر نے کے بعد شہید کر دیا ،ْ لاش بھی جلادی

شہریوں کا بھارتی فوج کی بہیمانہ کارروائی کی کسی عالمی ادارے کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ مختار احمد وازہ قیموہ میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان ماجد زرگر کے گھر گئے ،ْ اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے رہائشیوں نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی فوجیوںنے ماجد زرگرنامی نوجوان کو ایک دوسرے نوجوان کے ساتھ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کے بعددوران حراست شہید کیا جسکے بعد انکی لاشیں ایک گھر میں رکھ کر جلا دی گئیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے میڈیا کے نمائندوںکو بتایا کہ شہید نوجوانو ں کی لاشیں ایک گھر میں رکھنے کے بعد وہاں ہر طرف گن پائوڑ ر چھڑک دیا گیا جس کے بعد مکان پر شدید فائرنگ کی گئیں جس کے باعث گھر میں آگ بھرک اٹھی اور دونوں نوجوانوں کی لاشیں آگ میں جلنے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئیں۔

لوگوں نے بھارتی فوج کی اس بہیمانہ کارروائی کی کسی عالمی ادارے کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

لوگوں نے کہا کہ ماجد زرگر اور دوسرے لڑکے کو جس سنگدلی کے ساتھ قتل اور جلایا گیا اس نے علاقے کے ہر فرد کو انتہائی رنجیدہ اور غم زدہ کر دیا ہے۔ ختار احمد وازہ نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہید نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اس کی قربانی کو جدوجہد آزادی کا اثاثہ قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی کی ترقی کے خلاف نہیں لیکن ہم تنازعہ کشمیر کی قیمت پر اس کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ یہ مسئلہ پورے جنوبی ایشیا میں غیر یقینیت کی بنیادی وجہ ہے اورجب تک اس تنازعے کو حل نہیں کیا جاتا ،خطے میں امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حریت فوم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے بھی ٹیلفون پر سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کیا۔