قلات میں سنی تحریک کے زیر اہتمام میلا د النبی ﷺ کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء)قلات میں سنی تحریک کے زیر اہتمام میلا د النبی ﷺ کے حوالے سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت سنی تحریک بلوچستان علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا حسن سعیدی نے کیا ریلی سنی تحریک قلات کے دفتر سے نکالی گئی اور قلات شہر کے مختلف شاہراہوں پر چکر لگاتے ہوئے واپس سنی تحریک کے ضلعی دفتر پہنچ کر ختم ہو گئے اس موقع ریلی کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے سنی تحریک بلوچستان علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا حسن سعیدی سٹی انچارج میر خدابخش قمبرانی حافظ عبدالرسول نیچاری الطاف حسین پندرانی عبدالخالق نیچاری محمدرحیم پندرانی سمیع اللہ دہوار کونسلران حافظ حبیب احمد علی نواز شاہوانی میر ثناء اللہ پندرانی محمد رمضان لانگو اور دیگر نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی ولادت با سعا دت کائنات کے لیئے سب سے بڑی عید ہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل معاشرے میں امن کی زمانت ہے سنی تحریک قلات آپ ﷺ کی آ مد جوش وخروش سے منائے گی آپ ﷺ کی آمد انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا عظیم احسان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں ایک اہم اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی ولادت باسعادت ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور عظیم انقلاب ہے جس کائنات کو نئی راہ دیکھائی حضور ﷺ کی آمد سے قبل عرب کا سارا معاشرہ کفر و شرک کے اندھیروں میں ڈوبا ہو ا تھا خانہ کعبہ میں تیس سو بتوں کی پوجھا کی جاتی تھی شروب نوشی عام تھی لڑکیوں کو زندہ درگور کیا کرتے تھے آپ ﷺ آمد کی برکت سے تمام برائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہم جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہیں حضور ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے پوری دنیا کو امن کا گہوار بنایا جاسکتا ہیں ۔