غیر قانونی طورپر ایران جانے والے پاکستانی باشندے گرفتار

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) غیر قانونی طورپر ایران جانے والے پاکستانی باشندے گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 120پاکستانی باشندے جو یورپ میں ملازمتیں حاصل کرنے کیلئے غیر قانونی طورپر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ان تمام افراد کے پاس ایران جانے کیلئے کوئی بھی دستاویز نہیں تھے انسانی سمگلروںان سے لاکھوں روپے وصول کئے تھے زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایرانی فورسز نے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے جنہیں عید میلاد النبی کی چھٹی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :