پولیس کی کا رروائی،گھریلو چوری کے مقدمہ میںملو ث اشتہاری مجرم گرفتار

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) کی کا رروائی،گھریلو چوری کے مقدمہ میںملو ث اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جدکیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے ،بشیر احمدنون کی زیر نگرانی محمد اعظم سب انسپکٹر اور کنسٹیبل ذوالفقار علی پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے گھریلو چوری کے مقدمہ میں ملو ث اشتہاری مجرم ذوالفقارعلی عرف زلفی ولد یونس عرف دادو قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر29-30/2Lضلع اوکاڑہ(اشتہاری) کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم مندرجہ بالانے ذیل واردات کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم بالاجس کی ساتھی ملزمات نے مورخہ08-09-06کو ڈاکٹر جاوید حیات ساکن مکان نمبر281پرسٹریٹ نمبر100سیکٹرI-8/4اسلام آبادکے گھر چوری کی واردات کی دونوں ملزمات قبل ازیںگرفتار ہو چکی ہیں جبکہ اس ملزم نے سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا اور مقدمہ ہذا میں اشتہاری تھا جس کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نیSIUکی پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :