بھارت ،ممبئی میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

بھارت ،ممبئی میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بھارت میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اتوارکی دوپہر ممبئی کے نواح میںگڑگائوں کے علاقہ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹرمسافروںکوتفریح کیلئے لیکرجارہاتھا کہ ممبئی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔اہل علاقہ نے تباہ شدہ ہیلی کاپٹرسے دھواں اٹھتے دیکھ کر پولیس اورفائربریگیڈ کومطلع کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر مکمل طورپرجل کرتباہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :