کرغزستان میں دستوری ریفرنڈم کا انعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

بشکک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء)وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں دستور میں ترامیم کے لیے گزشتہ روز ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ توقع کے مطابق دستوری ترامیم کی عوامی منظوری یقینی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ان ترامیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم ران رہنما الماس بیگ اتم بائیف کے اختیارات میں مزید اضافے کا سبب بنے گا اور یہ ترامیم غیر ضروری ہیں۔

دوسری جانب صدر اتم بائیف کا موقف ہے کہ وہ وزیراعظم کے اختیارات میں اضافے کے متمنی ہیں۔ کرغیزستان کے بنیادی دستور میں ترامیم کا یہ ساتواں ریفرنڈم ہے۔ سابقہ سوویت یونین کی جمہوریہ کرغیزستان میں آزادی کے پچیس برسوں میں دو صدور کو سن 2005 اور سن 2010 میں عوامی انقلابات کے نتیجے میں اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔