دنیا کی طویل ترین سرنگ ’گوٹہارڈ بیس ٹنل‘ کھول دی گئی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

دنیا کی طویل ترین سرنگ ’گوٹہارڈ بیس ٹنل‘ کھول دی گئی

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب ے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ یہ سرنگ پہاڑی سلسلے الپس کوکاٹ کر بنائی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افتتاح کے لیے ریل گاڑی سوس شہر زیورچ سے لٴْوگانو کے لیے روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اب روزانہ تقریباً 50 مسافر بردار اور 260 تک مال بردار ریل گاڑیاں اس سرنگ سے گزر سکیں گی۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مسافر بردار ریل گاڑیاں سرِدست زیادہ سے زیادہ محض دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہی کی رفتار سے سفر کر سکیں گی جبکہ بعد ازاں انہیں ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ستاون کلومیٹر طویل اس سرنگ سے گزرنے میں بیس منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :