شام، روسی فضائی حملوں سے داعش کو پالمیرا سے پسپائی کاسامنا

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جنگجو قدیمی تاریخی مقام پالمیرا سے پسپا ہو گئے ہیں۔ ان جہادیوں کو روسی جنگی طیاروں کے شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اپنے مقامی ذرائع کے حوالے سے جہادیوں کی پسپائی کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آبزرویٹری کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں کے انتہائی شدید حملوں سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ داعش کی حامی ویب سائٹ اعماق نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجو پالمیرا کے قدیمی تاریخی قلعے پر قابض ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا گزشتہ رات پہنچنے والی شامی فوج کی تازہ کمک نے پالمیرا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ پالیمرا پر دوبارہ قبضے کی مہم جہادی تنظیم نے چند روز قبل شروع کی تھی۔

متعلقہ عنوان :