ویلیج کونسل نائب قاصدین نے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت ان کے بجائے منظور نظرافراد کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔ فضل اللہ دائودزئی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) ضلع پشاور میں حکومت کی جانب سے بھرتی ہونے والے 269ویلیج کونسل کے نائب قاصدین کا ایک اہم اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور فضل اللہ دائودزئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے نائب قاصدین نے شرکت کی۔ جس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بروز جمعتہ المبارک دو بجے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا اور اگر مطالبات حل نہ کیئے گئے اور تخواہیں نہ دی گئی تو صوبائی اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ دائودزئی نے کہا ہے کہ جون2015ء میں باقاعدہ انتریوز کے بعد ڈی سی پشاور نے کمیٹی کے سفارشات پر تعیناتی کا ارڈر جاری کیا تھا اور تاحال انہیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے اور صوبائی حکومت اب ان کے بجائے اور منظور نظر افراد کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جون 2015ء سے نائب قاصدین باقاعدہ اپنے متعلقہ یونین کونسل میں ڈیوٹیاں انجام دے رہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے اور نائب قاصدین کے شانہ بشانہ ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ نائب قاصدین اور ان کے خاندانوں می شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اس لیے ہم صوبائی حکومت اور ڈی سی پشاور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نائب قاصدین کو فوری طورپر تعیناتی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تنخواہیں دینے کا اعلان کریں ۔