یونانی پولیس کاآفیسر مسلح شخص کی فائرنگ سے زخمی

حملہ آور نے اپنی زندگی بچانے کیلئے خودکشی کرلی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) یونانی پولیس کے ایک آفیسر کو گزشتہ روز ایک مسلح شخص نے زخمی کردیا،جس نے وسطی ایتھنز میں فائرنگ کے واقعے کے بعد بظاہر گرفتاری سے بچنے کیلئے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا،یہ بات ایک پولیس نے کہی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بندوق اٹھائے مشتبہ شخص نے دارالحکومت کی مصروف وسطی مارکیٹ کے نزدیک ایک سڑک پر عام چیکنگ کے عمل کے دوران آفیسرز پر فائرنگ کردی،اس کے بعد اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کے فوری بعد ہی وہ ایک عمارت کے پیچھے سے مردہ حالت میں برآمد ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے افسر کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،اس واقعہ میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔ایک پولیس ذریعہ نے مزید بتایا کہ کپتان اس مرحلے پر اس واقعہ کو دہشتگردی سے نہیں جوڑ رہے۔

متعلقہ عنوان :