روانڈا میں صدارتی انتخابات آئندہ اگست میں منعقد ہوں گے،حکومتی اعلان

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء)روانڈا میں صدارتی انتخابات آئندہ اگست میں منعقد ہوں گے،یہ بات حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی کینیار وانڈا زبان میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک مقیم روانڈا کے باشندے تین اگست کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور ملک میں مقیم باشندے اس کے اگلے روز چار اگست کو حق رائے دہی کا استعمال کریںگے۔رواں سال منظور ہونے والی ایک آئینی ترمیم کا مطلب ہے کہ صدر پالک کاگامے جو 1994ء میں فوجی بغاوت کی قیادت کے بعد سے برسراقتدار ہیں مزید سات سال کی مدت کیلئے دوبارہ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔