چین نے تین ہفتوں کیلئے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمدات معطل کردیں

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) چین نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ تین ہفتوں کیلئے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمدات معطل کر رہا ہے،یہ اقدام تنہائی کا شکار ملک کے خلاف اقوام متحدہ کی تازہ ترین پابندیوں کے تناظر میں اٹھایا جارہا ہے۔حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2321کی منظوری کے بعد چین شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمدات معطل کر رہا ہے۔

تین روزہ معطلی کا اطلاق اتوار سے ہوگا اور 31دسمبر کو ختم ہوگا۔سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے نو ستمبر کو جوہری تجربے کے پیش نظر تیس نومبر کو پیانگ یانگ کے خلاف عالمی پابندیوں سے متعلق قرارداد منظور کی تھی۔اس کے تحت شمالی کوریا کی کوئلے کی برآمدات آئندہ سال 7.5ملین ٹن یا صرف400ملین ڈالر سے زائد تک محدود کردی جائیں گی جو کہ 2015ء کے مقابلے میں62فیصد کم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ مفلوک الحال ملک کے واحد اتحادی اور اسے تجارت اور امداد فراہم کرنے والے بڑے ملک چین کیلئے شمال کی موجودہ سالانہ برآمدات میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔چینی کسٹمز ویب سائٹ پر دستیاب حالیہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق چین نے صرف اکتوبر میں شمالی کوریا سے 101ملین ڈالر لاگت کا 1.8ملین ٹن کوئلہ درآمد کیا۔حجم سالانہ بنیادوں پر تقریباً40فیصد زائد تھا،گزشتہ پابندیوں کے تحت سلامتی کونسل نے شمالی کوریا سے کوئلے کی خریداری کی اجازت دے رکھی تھی اور قرار دیا تھا کہ اس سے حاصل ہونے والی آمدن کو پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام کے مالی معاونت کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :