گیارہ نان اوپیک ممالک کا اپنی تیل پیداوار میں کمی لانے پر اتفاق

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) روس سمیت تیل پیدا کرنے والے گیارہ نان اوپیک ممالک نے گزشتہ روز اپنی پیداوار میں 558,000بیرل یومیہ کمی لانے پر اتفاق کیا ہے،یہ بات اوپیک نے کہی،تیل کی دولت سے مالامال عالمی مارکیٹ کو فروغ دینے کی یہ مشترکہ کاوش ہے۔

(جاری ہے)

قطر کے وزیر توانائی محمد بن صالح السعدا جن کے ملک کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کرنے والے ممالک کی اوپیک تنظیم کی موجودہ صدارت ہے کا کہنا ہے کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :