شام،امریکی قیادت میں اتحادکا آئی ایس کے اہم رہنماء بوبکر الحکیم کو ہلاک کرنے کا دعوی

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

شام،امریکی قیادت میں اتحادکا آئی ایس کے اہم رہنماء بوبکر الحکیم کو ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) امریکی قیادت میں اتحاد نے شام میں دولت اسلامیہ جہادی گروپ کے ایک اہم رہنما کو ہلاک کردیا ہے،یہ بات پینٹاگان نے گزشتہ روز کہی۔پینٹا گان کے ترجمان بن ساکرسن نے ای میل کے ذریعے ایک بیان میں فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا کہ اتحادی جنگی طیاروں نے راقا شام میں تیونسیا سے تعلق رکھنے والے بوبکر الحکیم کو 26نومبر کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے آئی ایس گروپ کے لئے متبادل نام استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحکیم آئی ایس آئی ایل کا رہنما اور درینہ دہشتگرد تھا،جس کے فرانسیسی اور تیونیسین جہادی عناصر کے ساتھ گہرے تعلقات تھے۔ساکرسن نے کہا کہ الحکیم کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ 2013ء میں تیونس کی سیاسی قیادت کے خلاف انتہا پسندانہ حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے خاتمے سے آئی ایس آئی ایل کی مغرب میں مزید حملوں کی صلاحیت میں کمی آئی ہے اور آئی ایس آئی ایل ایک پرانے انتہا پسند سے محروم ہوگئی ہے جس کے ساتھ اس کے گہرے تعلقات تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکیم کی ہلاکت سے دولت اسلامیہ انتہائی تاریخی لحاظ سے ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے اور دنیا بھر میں دہشتگرد کارروائیوں کی ان کی صلاحیتوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :