رومانیہ، پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ شروع

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء)رومانیہ میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا جس میں سکینڈل زدہ بائیں بازو کی جماعت کی یادگار واپسی کی پیشنگوئیاں کی جارہی ہے جو کہ ایک سال قبل نائٹ کلب میں مہلک فائرنگ کے بعد اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہوگئی تھی۔سرویز میں سوشل ڈیموکریٹس(پی ایس ڈی) کو تقریباً40فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

دائیں بازو کی نیشنل لبرل پارٹی(پی این ایل) اور سیورومانیہ یونین(یو ایس آر) کی مشترکہ طور پر 30تا40فیصد ووٹ حاصل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بخارسٹ کے ڈسکو کلب میں30اکتوبر2015ء کو لگنے والی آگ کے بعد جس میں64افراد ہلاک ہوگئے تھے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے جس نے وزیراعظم وکٹریونٹا اور ان کی جماعت پی ایس ڈی کی سربراہی میں قائم حکومت کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

پی این ایل اور یو ایس آر جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ کائیلوس کی اقتدار میں رہنے کی حمایت کریں گے،وہ ایسا کرنے کیلئے خوش ہیں لیکن آزاد رہنا چاہتے ہیں۔کائیلوس نے بجٹ ڈسپلن کو قائم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے لیکن پی ایس ڈی جس کے بارے میں توقع پائی جارہی ہے کہ وہ الائنس آف لبرلز اینڈ ڈیموکریٹس(اے یل ڈی ای) کے ساتھ اتحاد کرے گی۔