ویتنام ،مبینہ بدانتظامی کے الزام میں بنک کے پانچ سابق ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) ویتنام نے مبینہ بدانتظامی کے الزام میں بنک کے پانچ سابق ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے جن میں ایک سابق مینجنگ ڈائریکٹر اور اس کا نائب بھی شامل ہے،یہ سکینڈل زدہ شعبے میں انتظامی عہدوں پر فائز افراد کو دی جانے والی تازہ ترین سزائیں ہوں گی۔نیم سرکاری ڈونگ اے بینک کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق تران فونگ بنھ ان کے نائب نگوین تھائی نکوک وان اور تین دیگر ملازمین کو معاشی اور بینکنگ سرگرمیوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں واضح نہیں کیا گیا ہے کہ ان پانچ افراد پر کس قسم کے جرائم کا الزام ہے لیکن سرکاری اخبار تھانھ نائن نے کہا ہے کہ بنھ پر خراب انداز سے نمٹائی گئی قرضوں کے نتیجے میں بڑے معاشی خساروں کا الزام ہے۔ڈونگ اے بینک کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پانچ ملازمین کو اگست2015ء میں اس وقت نوکریوں سے برخاست کیا گیا تھا جب مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے بعد بینک کی خصوصی طور پر نگرانی شروع کی گئی تھی۔ویتنام نے حالیہ برسوں میں مضبوط اقتصادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں اس سال کی تیسری ماہی میں جی ڈی پی شرح نمو6.4تک پہنچ گیا ہے لیکن قرضوں میں اضافوں کے باعث اب شرح نمو سست ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :