چین کی اسکے فوجی طیارے پر جاپانی حملے کی مذمت، خطرناک اور غیر پیشہ ورانہ اقدام قرار دیا

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) چین نے جاپان کے قریب ایک آبی گزرگاہ پر اسکے فوجی طیارہ کو ڈیکوفیلیرز کے ذریعے نشانہ بنانے پر اس کی مذمت کی ہے اور اس اقدام کو خطرناک اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔دو جاپانی ایف۔

(جاری ہے)

15طیاروں نے میزائل نما اشیاء اس وقت فائر کئے جب چینی طیارے جاپان اور اوکی ناوا جزائر کے درمیان خلیج میاکو سے گزرے،یہ بات وزارت دفاع نے گزشتہ روز اپنی ویب سائٹ پر بتائی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش آیا جب چینی طیاروں نے معمول کی سمندری مشق کی۔

متعلقہ عنوان :