جا ن کیری کو فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز’’دلیجن ڈی آنر‘‘ دیا گیا

اتوار 11 دسمبر 2016 17:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو فرانس کا اعلیٰ ترین اعزاز’’دلیجن ڈی آنر‘‘ دیا گیا ہے،ان کے فرانسیسی ہم منصب نے انہیں امریکی حکام میں سے زیادہ فرانسیسی قرار دیا ہے۔گزشتہ روز پیرس میں ایک تقریب میں فرانسیسی وزیرخارجہ جین۔مارک ایراولٹ نے مزید کہا کہ اعلیٰ امریکی سفارتکار امن کا انتھک چیمپئن ہیں۔

ایراولٹ نے کہا فرانکو فون،فرانکو فون آپ یقیناً امریکی حکام میں سے زیادہ فرانسیسی ہیں۔

(جاری ہے)

کیری کے فرانسیسی ورثے اور ملک کے شیدائی کی وجہ سے 2004ء میں صدارتی انتخابی مہم میں ان پر حملہ کیا گیا جب وہ ری پبلکن جارج ڈبلیو بش کے مقابلے میں ڈیموکریٹک امیدوار تھے۔ایراولٹ نے کہا کہ عراق کی جنگ پر واشنگٹن کو پیرس کے درمیان کشیدگی اس حد تک زیادہ تھی کہ امریکہ کی محبوب جنگ فوڈ،فرنچ فرائز کو مختصر طور پر فریڈم فرائز کا نام دے دیا گیا۔ایراولٹ نے کیری کی سیاسی اور سفارتی مصروفیت کے خلوص کو خراج تحسین پیش کیا اور اس صمن میں بطور وزیرخارجہ2015ء کے ماحولیاتی تبدیلی کے تاریخی معاہدے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے اور شام میں جنگ کے خاتمے کی جدوجہد میں ان کے کردار کا حوالہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :