تاریخ ساز ٹینس کھلاڑی خواجہ افتخار احمدکے پوتے سامر افتخار نے امریکن یونیورسٹی میں آل امریکن سکالر اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا

اتوار 11 دسمبر 2016 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) تاریخ ساز ٹینس کھلاڑی خواجہ افتخار احمد تمغہ امتیاز جن کا تعلق ضلع چکوال سے تھا ان کے پوتے سامر افتخار نے بین الاقوامی ٹینس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ سامر افتخار نے امریکن یونیورسٹی میں آل امریکن سکالر اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سامر افتخار کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے پاکستان اس وقت ڈیوس کپ میں بہترین رینکنگ پر آگیا ہے۔ سامر افتخار کے والد خواجہ طیب افتخار نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ سامر افتخار کی سرکاری سطح پر سرپرستی کی جائے تاکہ یہ پاکستان کا روشن ستارہ مزید آگے بڑھے اور ٹینس میں پاکستان کا نام روشن کرے۔

متعلقہ عنوان :