ضلع کونسل چکوال کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پرداخل کرائے جانے والے تمام کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے

اتوار 11 دسمبر 2016 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ضلع کونسل چکوال کیلئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشست پر آٹھ جوڑوں کی طرف سے داخل کرائے جانے والے تمام کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔ ریٹرننگ افسر عاصم جاوید ہاشمی 16دسمبر کو تمام امیدواروں کی حتمی فہرست بمعہ انتخابی نشانات الاٹ کریں گے، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ15دسمبر ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل چکوال کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین شپ کیلئے جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں ان میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین طارق محمو داعوان اوروائس چیئرمین خورشید بیگ ، ملک غلام محمد اور چوہدری غضنفر علی خان ،مسلم لیگ ق کے محمد ریاض حسین اعوان اور محمد اصغر فاضلی ،باغی مسلم لیگ گروپ کے ملک یارن خان اور چوہدری عبدالخالق منوال، نعیم اصغر اعوان اور یاسر عزیز ، مشتاق احمد اور راجہ دلبر منیر ، محمد ضمیر خان اور اقرار حیدراور پاکستان تحریک انصاف کے طارق محمود افضل اور ارشد محمودشامل ہیں ۔پولنگ 22دسمبر کو ہوگی۔