چکوال،صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سے سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبرکی ملاقات

اتوار 11 دسمبر 2016 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی سے سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس اور سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر نے سیتھی ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بزرگ مسلم لیگی راہنما ملک اسلم سیتھی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے کی طویل ملاقات میں تمام چاروں راہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارٹی ہائی کمان کے ہر فیصلے کو قبول کیا جائے ،پارٹی ہائی کمان نے طارق ڈھلی اور خورشید بیگ کو نامزد کیا ہے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا ۔

چاروں راہنمائوں نے مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سردار غلام عباس اور سردار آفتاب اکبر جب سیتھی ہائوس پہنچے تو صوبائی وزیر تنویر اسلم سیتھی نے ان کا استقبال کیا۔ چاروں رہنمائوں نے چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں پارٹی ہائی کمان کی طرف سے طارق ڈھلی اور خورشید بیگ کو نامزد کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چاروں رہنمائوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پارٹی ہائی کمان کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔