ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ،عبدالرزاق جامی

اتوار 11 دسمبر 2016 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے کہا ہے کہ ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے یہاں پر اکثریت کاووٹ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ہے ، یونین کونسل بھر پور میں شیرکو ووٹ پڑے ہیں اور اہل بھر پور نے وزیر اعظم نوا زشریف اور شہباز شریف کے احسانات کا بدلہ دیا ہے کیونکہ کروڑوں روپے کے منصوبے بھر پور میں مکمل ہوئے ہیں،شیر کا نشان کامیابی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلاد کانفرنس کے اختتام کے بعد چکوال پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف تقریریں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہیں اگر کسی کو تحفظات ہیں تو وہ پارٹی کی ہائی کمان سے رجوع کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :