ایران امریکی جاز ساز کمپنی بوئنگ سے 80جہاز خریدے گا، چیف ایگزیکٹو ایران ائر

اتوار 11 دسمبر 2016 16:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکی جہاز ساز کمپنی بوئنگ سے 80 جہازوں کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایران کے خبررساں ادارہ ارنا کی مطابق ایرانی ائر لائین کے چیف ایگزیکٹو افسر فرہاد پرویرس نے کہاہے کہ ان خریدے جانے والے جہازوں میں 50 جہاز بوئینگ 737 جبکہ 30 جہاز بوئینگ 777ہیں جو کہ آئندہ دس سالوں میں ایرانی ائر لائین کے حوالے کئے جائیں گے ۔ جازوں کی خریداری کے اس معاہدے پر ایرانی ائر لائین کے چیف ایگزیکٹو افسر فرہاد پرویرس نے ایران کی طرف سے دستخط کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :