استنبول کے فٹبال سٹیڈیم کے باہر ہونے والے مہلک ترین بم دھماکہ میں کردباغی ملوث ہیں، ترک وزیر داخلہ

اتوار 11 دسمبر 2016 16:40

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا ہے کہ استنبول کے وسطی علاقہ کے فٹبال سٹیڈیم کے باہر ہونے والے بم دھماکہ میں کردباغی ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس دھماکہ میں کردش ورکرز پارٹی کے افراد ملوث پائے گئے ہیں جنہوں نے یہ دھماکہ کروایا جس میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :