دیوار چین پر مبنی فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ 17فروری 2017 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ دیوار چین کی پراسراریت پر مبنی ہالی وڈ فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ’’دی گریٹ وال‘‘ کی کہانی دنیا کے عجوبے دیوار چین کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

خوفناک مخلوق سے بچنے کے لیے چینی محنت کشوں نے سترہ سو سال میں ساڑھے پانچ ہزار میل طویل دیوار تعمیر کی۔ دیوار چین کے گرد موجود گہری کھائیوں میں بسنے والی خوفناک مخلوق سے لوگوں کو بچانے کے لیے ہزاروں سپاہی مورچہ بند ہوتے اور حملہ آور ہونے والی اس مخلوق کا مقابلہ کرتے ہیں۔فلم کی ہدایات یمو ڑینگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں میٹ ڈیمن، پیڈرو پاسکل، ویلم ڈیفوئے، تیان جنگ، ایڈی پینگ اور ریان ڑینگ شامل ہیں۔ فلم اگلے سال 17 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :