چین،مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر ایک بیکری مالک کی خود کو انوکھی سزا

مالک مردوخواتین ملازمین کے ہمراہ سڑکوں پر گھٹنوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین میں ایک بیکری کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ سڑک پر گھٹنوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مالک دراصل مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر خود کو سزا دے رہا تھا۔ جب مالک نے خود کو سزا دینے کیلئے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کیا تو اس کے ملازم مردوخواتین بھی رضاکارانہ طور پر اس کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلنے لگے۔

(جاری ہے)

یہ تمام افراد برفیلی سڑک پر ایسے ہی چلتے ہوئے ایک سٹور سے دوسرے تک گئے تھے۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جیلین میں پیش آیا۔ مالک نے اپنی مصنوعات کی فروخت کا16ہزار پائونڈ کا ہدف مقرر کررکھا تھا لیکن وہ پورا نہ ہوسکا۔ واضح رہے چین میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر کسی کمپنی کے ملازمین گھٹنوں کے بل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار ایسے مناظر دیکھے جا چکے ہیں لیکن تب ملازمین کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کیا جاتا تھا مگر اس واقعہ میں مالک خود بھی اپنے آپ کو سزا دے رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :