مصری حکام نے 10ہزار گدھے چین برآمد کرنے کی اجازت دے دی

جامعہ الازہر کے فتوے کے تحت گدھوں کو ذبح نہیں کیا جائے گا ،ڈاکٹر ابراہیم محروس

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

مصری حکام نے 10ہزار گدھے چین برآمد کرنے کی اجازت دے دی

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) مصری حکام نے 10ہزار گدھے چین برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے علاوہ کتوں کی کوریا کو برآمد کی بھی منظوری دی جانے والی ہے۔مصری وزارت زراعت کے زیر انتظام جنرل اتھارتی فار ویٹرینری سروسز کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم محروس کے مطابق طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت چین کو گدھے برآمد کیے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محروس نے مزید بتایا کہ گدھوں کی برآمد میں الازہر کے فتوے کی پاسداری کی جائے گی جس کے تحت گدھوں کو ذبح نہیں کیا جائے گا بالخصوص جب کہ چین کو گدھوں کا گوشت نہیں بلکہ صرف کھالیں چاہئیں۔دوسری جانب کوریا کی ایک کمپنی نے مصر سے کتوں کو درآمد کرنے کی پیش کش کی ہے اور اب حکام سے اس کی منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے۔ اس پیش کش کا مقصد آوارہ کتوں کے پھیلاؤ پر روک لگانا ہے۔ جانوروں کے امور سے متعلق سوسائٹیوں نے ان کتوں کو سٹرکنین زہر کے ذریعے ہلاک کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :