نائجیریا ایک چین پالیسی کا طرف دار ہے ، ممتاز شخصیات کا اجلاس سے خطاب

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

لاگوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) نائجیریا کی ممتاز شخصیات نے گزشتہ روز یہاں کہا کہ نائجیریا ایک چین پالیسی کا حامی ہے اور چین کے دو سفارتخانے نہیں قائم کر سکتا ۔ نائجیریا۔چین دوستی تنظیم (این آئی سی اے ایف) کے چوبیسویں سالانہ عمومی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک آن لائن پبلیکیشن سے حال ہی میں دریافت ہوا ہے کہ ابوجہ میں ’’ایک سفارتخانہ‘‘کے ساتھ ’’ایک نیا تائیوانی نام نہاد سفیر‘‘ ہے ۔

(جاری ہے)

نائجیریا کے بین الاقوامی امور کے ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل بھولا ایکن ٹیرینوا نے کہا تائیوان اجوجہ میں کوئی سفارتی مشن نہیں کھول سکتا ۔ان کا صرف نائجیریا میں تجارتی دفتر ہو سکتا ہے ۔ چین میں نائجیریا کے سابق سفیر جوناتھن ککر نے کہا کہ تائیوان کے لئے یہ غیر قانونی ہے کہ وہ نائجیریا میں ’’کوئی سفیر‘‘مقرر کرے حتیٰ کہ کوئی سفارتخانہ تک قائم کرنا بھی غیر قانونی ہوگا۔ چین میں نائجیریا کے ایک اور سابق سفیر سولا اونا ڈپی نے کہا کہ چین کے لئے یہ ناگزیر ہے کہ وہ نائجیریا میں ’’کسی تائیوانی سفیر‘‘کی مبینہ تقرری کی تحقیقات کرے ۔

متعلقہ عنوان :