چین کے ہانگ کانگ میں چیف ایگزیکٹو انتخابی کمیٹی کے انتخابات کا انعقاد

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین کے ہانگ کانگ کے آئندہ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب کرنے کی ذمہ دار کمیٹی کے انتخابات اتوار کو شروع ہو گئے جس کے دوران 230000سے زائد درج شدہ رائے دہندگان اپنے ووٹ ڈال سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے مطابق چیف ایگزیکٹو کا انتخاب وسیع تر نمائندگی والی مرکزی عوامی حکومت کی طرف سے مقرر کی جانے والی کمیٹی کرے گی ۔

یہ کمیٹی 38ذیلی سیکٹر کے تحت 1200ارکان پر مشتمل ہے ۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں 25ذیلی سیکٹروں /ذیلی ۔ذیلی سب سیکٹروں میں 735نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 1239امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس اسٹیشنوں پر قائم کئے جانے والے دو مخصوص پولنگ اسٹیشنوں اور 110تک عام پولنگ اسٹیشن صبح7:30بجے سے رات10:30بجے تک کھلے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :