بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں تعینات ڈاکٹروں کے الاؤنسزمیں110 فیصدتک اضافہ

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں تعینات ڈاکٹروں کی الاؤنسزمیں110 فیصدتک اضافہ کردیاگیا ہے۔صوبائی وزیرصحت میر رحمت بلوچ نے ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں تعینات ڈاکٹروں کی الاؤنسزمیں اضافہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ اندرون صوبہ ڈاکٹروں کی غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتالوں میں گائنا کالوجسٹ کی تعیناتی یقینی بنائی جارہی ہے۔صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ اب تک صوبیکی24اضلاع میں گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کردی گئی،اسی طرح تمام اضلاع کو ایمبولینسیں فراہم کردی گئی ہیں جبکہ ا ضلاع کی صحت کی ضروریات کیلیے پانچ،پانچ کروڑ روپیدییجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :