بلوچستان کے اندرون علاقے میں عید میلاد النبیﷺ عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں مکمل

اتوار 11 دسمبر 2016 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اندرون علاقے میں عید میلاد النبی عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں سیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں چمن میں 12سو دنبوں اور بکروں کی قربانی دی گئی اورگوشت غربا میں تقسیم کیا گیا جبکہ ایک ہزا ر سے زیادہ دیگے بھی پکائی گئی اور لوگوںمیں کھانا تقسیم کیا گیا ا س تقریب میں افغانستان سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی کوئٹہ میں مختلف علاقوںمیں محافل نعت سجائی جارہی ہیں ،مساجد اور عمارتوں کو رنگ برنگے قمقوں سے سجایا گیا ہے، پیر کے روز کوئٹہ میں مختلف علاقوں سے جلوس نکالے جائینگے اور کوئٹہ شہر کے بارونق علاقوںمیں مختلف تقریبات منعقد کی جائیگی مقامی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :