صدر مملکت ممنون حسین کی استنبول میں بم دھماکوں کی شدید مذمت بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر ترک حکومت اور عوام سے یک جہتی کا اظہار

اتوار 11 دسمبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے استنبول میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر ترک حکومت اور عوام سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی نے عالمی امن اور خاص طور پر مسلم ممالک کو بے پناہ متاثر کیا ہے جس کے سدباب کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی ان کوششوں دونوں برادر ملک باہم متحد ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :