مصر کے دارالحکومت میں کوپٹک کیتھیڈرل چرچ میں دھماکہ سے کم از کم20 افراد ہلاک ہوگئے

اتوار 11 دسمبر 2016 16:10

مصر کے دارالحکومت میں کوپٹک کیتھیڈرل چرچ  میں دھماکہ سے کم از کم20 افراد ..

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) مصر کے دارالحکومت میں کوپٹک کیتھیڈرل چرچ میں دھماکہ سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اتوار کو عالمی ذرائع ابلاغ نے مصر کی وزارت صحت اور سیکیورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ عباسیہ نامی نواحی علاقہ کے آرتھوڈوکس کوپٹک کیتھیڈرل چرچ میں دھماکہ سے متعددافراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکرہے کہ مصر میں کسی بھی دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے تاہم سینائی میں جہادیوں نے کرسمس سے قبل مسملمانوں اور عیسائیوں کو حملے کا نشانہ بنایا اور کہا ہے کہ یہ افراد حکومت کے ساتھ کام کر رہے تھے ۔ مصر کی 90 ملیئن آبادی کا 10 فی صد کوپٹس افراد پر مشتمل ہے جنہیں 30 سال تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کا تختہ الٹے جانے کے بعد امتیازی سلوک اور تشدد کا سامناہے اور مصر بھر میں حالیہ سالوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ حملوں میں درجنوں کوپٹک ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :