اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون کی استنبول میں مہلک ترین دہشت گردانہ حملہ کی مذمت

اتوار 11 دسمبر 2016 16:10

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے استنبول میں مہلک ترین دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ کے سربراہ کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ بان کی مون نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس حملہ کے منصوبہ سازوں کو جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترک حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ترک شہر استنبول کے وسطی علاقہ کے ایک فٹبال سٹیڈیم کے باہر ہفتہ کی شب زور دار دھماکہ ہوا جس سے 29 افراد ہلاک اور 122 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال سے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں کئی دھماکے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :