Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی کیلئے پرویزخٹک سے بات کر وں گا ،چئیرمین تحریک انصاف

اتوار 11 دسمبر 2016 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا سے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا کہوں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویئٹر پیغام میں عمران خان نے تلور کے شکار پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ تلور نایاب پرندہ ہے، اس کی حفاظت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا میں تلور کے شکار پر پابندی کیلئے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک سے بات کریں گے اور صوبائی حکومت کو تلور کے شکار پر پابندی لگانے کیلئے کہیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات