کینٹ کے مرکزی جلوس کی افتتاحی تقریب چونگی نمبر22 میں صبح 09بجے منعقد ہو گی

اتوار 11 دسمبر 2016 15:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء)مرکزی جلوس میلا دکمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکر ٹری اطلا عا ت محمد عامر صدیقی نے کہاہے کہ کینٹ کے مرکزی جلوس کی افتتاحی تقریب (آج)چونگی نمبر22 پرصبح 9 بجے زیر صدارت پیر سید دیوان آل حبیب علیخان سجادہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف (انڈیا) منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

جلوس کا آغاز چونگی نمبر22 سے ہو گا جبکہ جلوس اقبال روڈ ٹنچ بھاٹہ، قصائی چوک، آخری سٹاپ ٹینچ بھاٹہ، ڈھوک سیداں روڈ، کمال آباد ، کلمہ چوک، بابا گوہر علیشاہ، بابا لال شاہ بخاری، میلاد چوک چونگی نمبر22سے عید گاہ آدڑہ خان محمد روڈ، خٹک چوک، آر سی بی روڈ، مال روڈ، محفوظ روڈ، حیدر روڈ، پولیس اسٹیشن روڈ، کوئلہ سنٹر، نشتر سٹریٹ، آدمجی روڈ، احاطہ مٹھو خان ، مولوی محمد حسین سڑیٹ، ریلوے روڈسے کامران مارکیٹ میں اختتام پذیر ہو گا جبکہ اختتامی دعا جی ٹی ایس مسجد راولپنڈی کینٹ میں ہو گی ۔

عا مر صدیقی نے کہا کہ جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی، شہہ زور، ٹرک اور ٹرالر پر مکمل پابندی ہوگی جلوس میں کسی بھی قسم کی میوزیکل گروپ، اور ناچ گانے پر پابندی ہوگی انتظامیہ اور مرکزی میلاد کمیٹی کے تمام عہدیداران ایک دوسرے سے مکمل رابطے میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔