پنجاب میں گندم کی پیداوار کا ہدف ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن مقرر

اتوار 11 دسمبر 2016 15:30

راولپنڈی۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے امسال ایک کروڑ 68 لاکھ ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت سے ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن پیداوارکا ہدف مقررکر دیا ۔محکمہ زراعت کے مطابق گذشتہ برس 1.6 فیصد اضافہ کے ساتھ پاکستان میں گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی جس سے پاکستان دنیا میں زیادہ گندم پیدا کرنے والے ممالک میں 2 درجہ ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگیا۔

ترجمان نے کہاکہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں،زرعی ماہرین کی کاوشوں اور کسانوں کی انتھک محنت کے نتیجہ میں پاکستان گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ سرپلس گندم کی برآمد کے قابل بھی ہوگیا ہے ۔ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کاشتکار 15 دسمبر تک گندم کی پچھیت کاشت ہر صورت مکمل کریں اورزرعی ماہرین کی سفارشات کے مطابق شرح بیج میں مناسب اضافہ کرلیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار میں 42 فیصد تک کمی کا باعث بنتی ہیں اس لئے کاشتکارجڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں ۔ کاشتکار گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے نازک اوقات پر آبپاشی اور کھادوں کے متوازن استعمال پر خصوصی توجہ دیں تاکہ نہ صرف گندم کے پیداواری ہدف کا حصول ممکن ہوبلکہ گندم کی اوسط پیداوار میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔ کاشتکار گندم کی بوائی سے برداشت تک کے تمام مراحل پر فصل کی بہتر دیکھ بھال کرکے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ ہمارا ملک گندم کی اوسط پیداوار حاصل کرنے والے ممالک کی صف میںبہتر پوزیشن پر کھڑا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :