چین نے اورٹائم کام کرنے میں جاپان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہر سال 6 لاکھ سے زائد چینی اور ٹائم کام کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

اتوار 11 دسمبر 2016 15:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) چین میں ہر سال 6 لاکھ سے زائد ورکر وقت سے زیادہ کام کرنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق سب سے بڑی آباد ی چین نے اور ٹائم کام کرنے کے ٹائپنگ چارٹ میں جاپان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ہر سال اور ٹائم کام کرنے کی وجہ سے 6 لاکھ سے زائد چینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا کی طرف سے اور ٹائم کام کرنے کا تازہ ترین کیس سے سامنے لایا گیا جس میں ایک 24 سالہ چینی انجنیئر کی اور ٹائم کام کرنے کی بری عادت تھی اور وہ بار بار اوور ٹائم کام کرنے کے بعد مر گیا۔ گزشتہ چند سالوں سے اس طرح کی بشمار خبریں آ رہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے نوجوان آمدنی اور کیریئر کے فروغ کے لئے سخت کام کرنے پر مجبور ہیں جو ت زیادہ ذہنی دباؤ کے ساتھ ساتھ کام کر تے ہیں اور ان میں سے اکثر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :